پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز، پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان
bbc news urdu نے Sunday، 30 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی۔ وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 181
Visit Yesterday : 546
This Month : 3454
This Year : 67173
Total Visit : 172161
Hits Today : 1644
Total Hits : 909905
Who's Online : 8






















