لاہور:  وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پرویز الٰہی کے گھر چھاپے سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق  نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پرویز الٰہی کے گھر پر مارے جانیوالے چھاپے سے اظہار لاتعلقی کیا ہے، نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کا کوئی حکم نہیں دیا اور نہ ہی انہیں اس بارے میں کوئی علم ہے۔ نجی ٹی وی نے الزام لگایا کہ چھاپے سے متعلق ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ براہ راست رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ سے احکامات لیتے رہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے واقعے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔