تجربہ کار حکمرانوں کی ظالمانہ معاشی پالیسیوں نےسفید پوش طبقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے: جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ
ملتان : صدرجیولرز ایسوسی ایشن کینٹ راناشاہداحمد اور جنرل سیکرٹری رانامبشررئیس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے پہلے ملکی انڈسٹری بڑےپیمانے پر بند ہوچکی اب روز بروز شٹرپاور چھوٹے تاجروں کے کاروبار بندش کا شکار ہیں بازاروں میں ہر نئے دن دوکانیں کاروباری بدحالی کے باعث خالی ہورہی ہیں عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث جیولرز انڈسٹری تباہی اور بدحالی سے دوچار ہے رہی سہی کسر تجربہ کار حکمرانوں نے ظالمانہ معاشی پالیسیوں نے پوری کردی ہے حکومت کے بھاری بھرکم اخراجات کاسارا بوجھ عوام اور تاجروں پر ڈال کر سفید پوش طبقہ پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے حکومت فوری طور پر وزیروں مشیروں اور بیوروکریسی میں ڈاؤن سائزنگ اور مراعات میں کمی کرکے قوم کو بے موت مرنے سے بچائے وگرنہ تجربہ کار حکومت اپنی نااہلی کا اعتراف کرکے مستعفی ہو اب قوم پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا مذید بوجھ برداشت نہیں کر سکتی




































Visit Today : 179
Visit Yesterday : 546
This Month : 3452
This Year : 67171
Total Visit : 172159
Hits Today : 1624
Total Hits : 909885
Who's Online : 4






















