چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، یہ چھاپہ پنجاب کی نگران حکومت کے کہنے پر مارا گیا ہے : اسحاق ڈار
bbc news urdu نے Saturday، 29 April 2023 کو شائع کیا.
لاہور: وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن کے چھاپے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس چھاپے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا ہے اور پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ قابل افسوس ہے، اس کارروائی کا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ چھاپہ پنجاب کی نگران حکومت کے کہنے پر مارا گیا ہے،تحریک انصاف کے تحفظات کے بارے میں قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے جلد تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الٰہی کے اہل خانہ کے جذبات سے متعلق آگاہ کیا ۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 179
Visit Yesterday : 546
This Month : 3452
This Year : 67171
Total Visit : 172159
Hits Today : 1624
Total Hits : 909885
Who's Online : 4






















