النور پبلک ہائی سکول میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا
رحیم یار خان : النور پبلک ہائی سکول میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا بچوں کو ایک دوسرے سے عید ملتے دیکھ کر اور ان کے چہرے خوشی سے چمکتے دمکتے دیکھ کر انتہائی دلی مسرت ہوتی ہے وائس پرنسپل شاہد امیر شاہد تفصیل کے مطابق گزشتہ ہفتہ صادق آباد میں النور پبلک ہائی سکول میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول انتظامیہ نے تمام اساتذہ نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء وطالبات کی شرکت کو بڑے احسن انداز سے یقینی بنایا۔ سکول کے تمام طلباء و طالبات عید کے خوبصورت اور رنگ پرنگے ملبوسات میں سکول آئے اور ایک دوسرے سے عید ملے۔ بچوں نے سکول کے وائس پرنسپل شاہد امیر شاہد ,سکول انچارچ و سینئر سائنس ٹیچر اصغر صاحب , فرحان,حسیب اور دوسرے اساتذہ کو عید کارڈ دیے اور انھیں عید کی مبارکباد دی ۔ بچوں کے لئے سکول کنٹین کے علاوہ بھی کھانے پینے اور پسند کی چیزیں منگوانے کا بھی اہتمام گیا تھا۔ ادارہ ہذا کے وائس پرنسپل شاہد امیر شاہد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید ہمارا مذہبی تہوار کے علاوہ ہمارا سماجی و ثفافتی تہوار بھی ہوتا ہے۔ بچوں کو ایک دوسرے سے عید ملتے دیکھ کر اور ان کے چہرے خوشی سے چمکتے دمکتے دیکھ کر انتہائی دلی مسرت ہوتی ہے جھنیں شاید لفظوں میں بیان کرنا میرا لئے ہمیشہ سے مشکل رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات سے بچے سماجی روابط استوار کرنا اور ایک دوسرے کے مددگار و معاون بننا بھی سیکھتے ہیں۔



































Visit Today : 181
Visit Yesterday : 546
This Month : 3454
This Year : 67173
Total Visit : 172161
Hits Today : 1650
Total Hits : 909911
Who's Online : 8






















