ملتان (صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما بین الصوبائی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک ،صدر پنجاب عابد گجر،مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب کرامت علی شیخ ،صدر جنوبی پنجاب شیخ اظہار نے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان واحد سیاسی جماعت ہے جس نے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو پارلیمنٹ تک پہنچا کر کرپٹ جاگیر داروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کی نیندیں حرام کیں اور آ ج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا مشن ہے کہ انتخابات میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد آ گے آ ئیں اور اسی حوالے سے ملتان،لودھراں،ڈی جی خان سمیت دیگر اضلاع میں مڈل کلاس طبقہ کو ایوانوں میں بھیجنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ 30 جون تک ساؤتھ پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے سے تنظیم نو کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا جائے گا ساؤتھ پنجاب کی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر سے قیادت لائیں تب ہی ان کے مسائل حل ہوں گے مالدار طبقہ سوائے زاتی مفادات کے علاوہ کچھ نہیں کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس ملتان کوٹلہ تولے خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا زاہد ملک نے مزید کہا کہ جب تک ساؤتھ پنجاب سے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت، پڑھے لکھے اور ایماندار نوجوانوں کی قیادت اسمبلیوں میں نہیں جائے گی ملتان سمیت ساؤتھ پنجاب کے مسائل جوں کے توں ہی رہیں گے اسی طرح دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مڈل کلاس کے افراد اپنی جماعتوں کے قائدین پر زور دیں کہ وہ مڈل کلاس کے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجنے کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا کریں تاکہ اس خطہ کی حقیقی معنوں میں ترقی ہو اس وقت ایم کیو ایم پاکستان ہی واحد جماعت ہے جو خطہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسی لیے یہاں کی عوام اپنے مڈل کلاس طبقہ کے لوگوں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں تاکہ ساؤتھ پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کے 60 بڑے ملکوں سے بڑا شہر ہے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے سب سے زیادہ ریونیو یہاں سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن افسوس کہ مردم شماری میں تین کروڑ سے زائد آ بادی والے شہر کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کا اندراج نہ کرکے ان کے حقوق سلب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہوگی ہم صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی جیسے بڑے معاشی حب کے کروڑوں عوام کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے اور صحیح معنوں میں مردم شماری کی جائے انہوں نے کہا کہ ملتان سے پی پی 214 کے امیدوار وصی حیدر ،پی پی 219 کے رانا سمیع اللہ مجاہد ،ڈی جی خان سے پی پی 289 کے فراست علی،پی پی 292 کے عظیم خان بھائی ،لودھراں سے پی پی 227 کے ادریس جامی امیدوار ہیں ہم اس خطہ کی عوام سے امید رکھتے ہیں کہ وہ مزکورہ اُمیدواروں کی کامیابی کے لیے انشاء اللہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ان کے مسائل بھی پارٹی امیدواروں کی کامیابی سے حل ہوں گے ورنہ بار بار آ زمائے ہوئے مفاد پرست سیاستدانوں سے آ ئند ہ بھی خیر کی کوئی توقع نہیں ہے اس موقع پر رانا ذوالفقار ،احمد علی شیخ ،راشد خانزادہ بھائی ،رانا یامین ،ڈاکٹر اکرم،شاہد عوامی ،جاوید اختر بھائی ،اصف جاہ بھائی بھی موجود تھے ۔