حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہی رکھیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہی رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مطالبات کے بعد اب مذاکرات کی کامیابی کی بھلا کیا امید ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹیمپرڈ بال کی ہے، عمران خان تو کہتے ہیں کہ یہ کریں وہ کریں اگر نہیں کریں گے تو پھر مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں کوئی ایک بات بتائیں جس پر عمران خان کھڑے رہے ہوں، پہلے بیرونی سازش تھی اب امریکی سفیروں کو گھروں میں بلاتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے معاملے پر انہوں نے درخواستیں بھی بھیج دی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے تو نہیں کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کریں، پرویز الہیٰ آوازیں ہی مارتے رہے کہ پنجاب اسمبلی نہ توڑیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنا کوئی درست فیصلہ تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کی ہوتیں تو اس کا پی ٹی آئی کو ہی سیاسی ایڈ وانٹیج تھا لیکن عمران خان نے اسمبلی توڑی، میں نے مذاکرات کے فیصلے پر اختلاف کیا، میری پارٹی مجھے اختیار دیتی ہے کہ میں اختلاف کر سکتا ہوں اور یہی جمہوریت ہے۔



































Visit Today : 181
Visit Yesterday : 546
This Month : 3454
This Year : 67173
Total Visit : 172161
Hits Today : 1652
Total Hits : 909913
Who's Online : 8






















