حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات ، تحریک انصاف نے 3 شرائط رکھ دیں
bbc news urdu نے Thursday، 27 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے دوران تحریک انصاف نے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔ تحریک انصاف کی پہلی شرط ہے کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، دوسری شرط ہے کہ 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے جبکہ آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔ تحریک انصاف کے کی تیسری شرط ہے کہ جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائے جائیں۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، دو گھنٹے کے مذاکرات میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا، آئین سے ماورا حل ممکن نہیں ہے، کل دوبارہ ادھر ہی ملاقات ہو گی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 181
Visit Yesterday : 546
This Month : 3454
This Year : 67173
Total Visit : 172161
Hits Today : 1648
Total Hits : 909909
Who's Online : 8






















