کسی کو اختیار نہیں کہ غیرجمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد ناکام بنائے، اختر مینگل
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد منتخب نمائندوں کا جمہوری حق ہے اور کسی کو اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقے اسے ناکام بنائے۔اپنی ٹوئٹ میں اختر مینگل نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک خواہ مرکز میں ہو یا کسی صوبے میں، یہ اُس ادارے سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے،کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے اس کو ناکام کرنے کی کوشش کریں، جب کبھی بھی ایسے معاملات میں غیر جمہوری قوتوں کو استعمال کیا گیا اُس کے نتائج سنگین نکلے ہیں۔دوسری جانب گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20اکتوبر طلب کرلیا ہے۔ جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔اسمبلی اجلاس کے دوران تمام مہمانوں اور مسلح گارڈز کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔






































Visit Today : 251
Visit Yesterday : 569
This Month : 7426
This Year : 71145
Total Visit : 176133
Hits Today : 1801
Total Hits : 1002567
Who's Online : 3






















