اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کردیاگیا۔  چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کردیاگیا،بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیئے گئے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ بنچ نے آج 12 مقدمات کی سماعت کرنا تھی ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل تھے۔ سپریم کورٹ کے بنچ نمبر2 کے مقدمات کی سماعت بھی منسوخ کردی گئی،جس کی سربراہی جسٹس سردار طارق مسعوداورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بنچ کر رہا تھا،بنچ نمبر کے تمام مقدمات کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیاگیاہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس امین الدین خان پر مشتمل بنچ ہے۔