ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ ،ڈی پی او عیسیٰ خان نے پولیس لائن مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات کو سراہا
بوریوالا سے ساجد حسین نقوی کی رپورٹ کے مطابق،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں قیدیوں،مریضوں اور دارالامان کی خواتین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ ،ڈی پی او عیسیٰ خان نے پولیس لائن مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد پولیس افسران اور جوانوں کی خدمات کو سراہا عید ملےاور ان کے ساتھ کھانا کھایا، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔ قیدیوں میں کپڑے، مٹھائی اور پھل تقسیم کئے۔ اور ان قیدیوں کو آئندہ زندگی ایک اچھے شہری کے طور پر گزارنے کی تاکید کی۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ساجد بیگ نے قیدیوں بارے تفصیلات بتائیں۔ ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے دارالامان کا بھی دورہ کیا ۔دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں کپڑے ، مٹھائی اور کھلونے تقسیم کئے۔ اور ان کے مسائل دریافت کئے بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی ان میں پھل اور مٹھائی تقسیم کی۔ اور مریضوں کی صحت یابی کی دعا کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور ایم۔ایس کو مریضوں کی اچھی نگہداشت اور بہترین علاج کی ہدایت کی۔ اے ڈی سی جی سید خالد محمود گیلانی اسسٹنٹ کمشنر کامران بخاری بھی اس دوران موجود تھے۔




































Visit Today : 203
Visit Yesterday : 546
This Month : 3476
This Year : 67195
Total Visit : 172183
Hits Today : 1754
Total Hits : 910015
Who's Online : 7






















