ملتان ، محنت مزدوری کرکے اپنے گھروں کاچولہاچلارہےبچوں کے لئےحکومت پنجاب نے (انصاف آفٹرنون )اسکول شروع کرنے کافیصلہ کیاہے : ڈاکٹراخترملک
ملتان( صفدربخاری سے ) ۔صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاہے کہ بچوں کے مستقبل کودیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے (انصاف آفٹرنون )اسکول شروع کرنے کافیصلہ کیا کیونکہ زیادہ تربچے گھریلوں حالات کی وجہ سے اسکولوں سے باہر ہیں اورمحنت مزدوری کرکے اپنے گھروں کاچولہاچلارہے ہیں حکومت نے فیصلہ کیاکہ انہیں تعلیم دینااشدضروری ہے تاکہ کم ازکم اپنی قومی زبان میں لکھناپڑھنا سیکھ جائیں اوراپنا حساب کتاب بھی خود کرسکیں کسی کی محتاجی انہیںپیش ناآئے حکومت نے بچوں اوربچیوں کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظام کیاہے تعلیم دینے کا ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر54 رام کلی میں(انصاف آفٹرنون )مڈل اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ اسکول کی ہیڈمسٹریس سمیت اسٹاف نے بہترین سہولت عوام کودینے میں ہماری مددکی ہے جس پر میں انکاشکرگزارہوں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں عوام کومہنگائی سے بچائیں گے جس میں جلدکامیاب ہونگے مڈل اسکول کے ساتھ تین کنال سرکاری رقبہ موجودہے جسے جلد اسکول کے حوالے کردیاجائے گااوراس کے بعدیہاں اسکول کی نئی بلڈنگ تعمیر ہوگی عوام کے مطالبہ پرعملی اقدامات کرتے ہوئے یہاں ہائرسیکنڈری اسکول دیں گے کیونکہ بہاولوپوربائی پاس سے لاڑ تک کوئی اسکول نہیں بچوں کی تعلیم کیلئے اقدامات کرناسب سے ضروری کام ہے اس موقع پرراناعمران شمشاد،ملک عبدالرو¿ف ،سی ای اوشمشیرخان سمیت دیگرہمراہ تھے ۔







































Visit Today : 261
Visit Yesterday : 569
This Month : 7436
This Year : 71155
Total Visit : 176143
Hits Today : 1923
Total Hits : 1002689
Who's Online : 3






















