دالبندین سے علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق۔ سیندک میٹلز لمیٹڈ(ایس ایم ایل)اور ایم آر ڈی ایل کی جانب سے ضلع چاغی کے دیہی علاقوں میں رمضان فوڈ پیکچ کی تقسیم،ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم کی گئی ،سیندک ایس ایم ایل اور ایم آر ڈی ایل کی مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے، کہ سیندک میٹلز لمیٹڈ آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن)حکومت پاکستان اور سیندک پراجیکٹ میں کام کرنے والی کمپنی ایم آر ڈی ایل کی جانب سے ضلع چاغی کے تمام تحصیلوں نوکنڈی ،تفتان ،دالبندین چاغی کے دیہی علاقوں کے ہزاروں غریب خاندانوں میں 4100 پیکٹ رمضان فوڈ پیکچ تقسیم کی گئی،راشن میں مختلف خوردنی اشیاء چینی،چاول،دال،کوکنگ ائل،چائے کی پتی ،،نمک اور 20کلو آٹے کے بیگ پر مشتمل تھے، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ایم ڈی محمدرازق سنجرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایم ایل اور ایم آر ڈی ایل نے ہر دور میں ضلع چاغی کے غریب خاندانوں کیلئے راشن پیکچ کا اہتمام کیا ہے ،امسال بھی ضلع چاغی کے دیہی علاقوں میں ایم آر ڈی ایل کیساتھ ملکر چار ہزار ایک سو رمضان فوڈ راشن کے پیکٹ ہزاروں غریب خاندانوں میں تقسیم کردئیے ہیں۔







































Visit Today : 236
Visit Yesterday : 579
This Month : 4682
This Year : 68401
Total Visit : 173389
Hits Today : 7400
Total Hits : 945204
Who's Online : 14





















