بہاولپور: 20اپریل کو متحدہ محاذ کی برات 24اپریل کی خونی شام کی جانب بڑھ رہے تھے۔جامع مسجد الصادق سے نماز عصرکے بعد حسب معمول شرکاء جلوس اللّٰه کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر فرید گیٹ کی طرف خواتین سمیت رواں دواں ہوتے تھے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے اسیر و رہبر محمد نواز ناجی نے قاری مونس اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے ساتھیوں میں تحریک پاکستان میں شامل کھوٹے سکوں سے پاکستان بنایا۔ہمیں بھی چاہیے کہ صوبہ بحالی کے عمل میں کھوٹے سکوں کو شامل رکھیں۔حاجی محمد نواز ناجی نے مزید کہا اپریل1970ء میں غیور رہنما وکارکن زندانوں میں چلے گئے۔اربابِ اقتدار و اختیار کو چاہیے کہ وہ صوبہ بحالی کو یقینی بنائیں۔