ملتان : ملتان پولیس کی بے بسی شہر کا جرائم پیشہ خاندان کھلے عام وارداتیں کرنے میں سر گرم ، چوری ڈکیتی راہ زنی اغوا برائے تاوان ، زیادتی ، منشیات فروشی جسم فروشی اور قتل سمیت سگین جرائم میں مطلوب ریکارڈ یافتہ خاندان بے لگام جبکہ پولیس انھیں پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دی  ہے 70 سے زائد پرچے ہونے کے با وجود وسیم عرف میری، برکت علی، قاسم کھنہ، جاوید جعفر کو پولیس پکڑنے میں بے بس ہے گزشتہ دنوں بلیک میلنگ کے دوران وسیم میری، برکت علی اور قاسم کھنہ نے فائرنگ کر کے شہریوں کو شدید زخمی کر دیا جبکہ پولیس کو اطلاع کے با وجود بھی انہیں گرفتار نہ کیا جا سکا
جس پر متاثرہ خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کیا