لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عید تعطیلات کے دوران زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکیل اظہر صدیق کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔  لاہور ہائیکورٹ میں عیدکے چھٹیوں میں زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کیخلاف بشریٰ بی بی درخواست پر سماعت ہوئی. جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ آپ نے غیر ضروری درخواست دائر کی ، لارجر بنچ پہلے ہی حکم دے چکا ہے ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ زمان پارک میں عید تعطیلات کے دوران آپریشن کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ مجھے یہ بتائیں مفروضوں پر کیسے حکم دیا جا سکتا ہے؟عدالت نے کہاکہ معلوم ہے آپ کی اس طرح کی پٹیشن سے کتنا وقت ضائع ہوتا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہاکہ آپ کی یہ درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردیتا ہوں ،عدالتوں پر غیرضروری بوجھ نہ ڈالیں .