کشمور(محمد علی ملک ) کشمور تھانے پر قرآن پاک اٹھا کر بزرگ خاتون سسی  ملکؒ اور سکا بیٹا اربیلو ملکؒ ہیں، جو اپنے بیٹوں کی رہائی کی خاطر ڈھرکی سے کشمور پہنچے ہیں، اربیلو اور اسکی ماں سسی  ملکؒ کا کہنا تھا کہ 12 روز قبل صبح کو کشمور پولیس نے ہمارے گھر پر ریڈ کیا، ہمارے دو افراد جن 50 سالا ارسلا اور جوان احمد ملکؒ کو گرفتار کے  اٹھا لیا گیا ہے، جو گزشتہ 12دن سے کشمور پولیس کی گرفت میں ہم دربدر کی ٹھوکریں کھا کر تھک ہار کر قرآن پاک اٹھا کر کشمور تھانے پر پہنچیں ہیں ،جہاں پر پولیس عملداروں نے ہمیں دھکے دے کر تھانے سے نکل جانے کا کہا ہم غریب بے بس لاچار ہیں میرے بیٹے بے گناھ ہیں جو ہوٹل پر مزدوری کرتے ہیں ہمارے گھر سے ہمارے بندوں کیساتھ تین موٹر سائیکل بھی پولیس لے گئی ہے، اب پولیس ماننے کو تیار نہیں ہم آئی جی سندھ ایس ایس پی کشمور عرفان سموں سے اپیل کرتے ہیں، خدارا میرے بیٹوں کو رہا کیا جائے، اگر کوئی مقدمہ ہے بھی تو انکو ظاہر کیا جائے گھر میں بچے بہت پریشان ہیں ہماری مدد کی جائے انصاف کیا جائے،