ملتان :  حکومت کی طرف سے کفائت شعاری اور اخراجات میں کمی کا اعلان قوم کے ساتھ ٹوپی ڈرامہ ثابت ہوا ہے تجربہ کار حکمرانوں کے تمام تر اقدامات کے باوجود معاشی بدحالی، بے روزگاری اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے مکروہ کاروبار کے پیچھے حکومتی اراکین اسمبلی اور انتظامی افسرشاہی حصہ دار بنے ہوئے ہیں سرکاری گاڑیوں میں مفت پیٹرول اور مفت کی بجلی بےرحمی سے استعمال کی جارہی ہے سفید پوش شٹرپاور طبقہ روز بروز معاشی تباہی سے دوچار ہورہاہے ان خیالات کا سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، ظفر اقبال خان، اعجاز کریم اور بلال احمد نے رابطہ اجلاس میں درپیش سنجیدہ مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران صدرجیولرز ایسوسی ایشن رانا شاہداحمد، جنرل سیکرٹری رانامبشررئیڈ، تاجرراہنماوں کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد اورشیخ طیب اویس نے کہا تجربہ کار حکمرانوں کو صرف اقتدار اور اپنی کرپشن والے کیسوں سے نجات کی فکر ہے عام شہریوں کی پرواہ نہیں جسکی وجہ سے ملک اور قوم بند گلی میں آکر پھنس گئے ہیں تاجربرادری چیف جسٹس سپریم کورٹ ، چیف آف آرمی سٹاف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں ٹیکس درٹیکس کے ظالمانہ نظام سے نجات دلائی جائے۔ اور قوم کو ریلیف دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔