محمدی آغوش بچوں کے اعزاز میں دعوت افطار اور شاندار ضیافت کا اہتمام کیا
بورےوالا : محمدی آغوش بچوں کے اعزاز میں دعوت افطار اور شاندار ضیافت کا اہتمام کیا بورے والا کے ایکس سروس مین آرمڈ فورس یونین بوریو الا کے چیئرمین طارق محمود جموں نے ننھے منے پیارے پیارے محمدی آغوش بچوں کے اعزاز میں دعوت افطار اور شاندار ضیافت کا اہتمام کیا اور یتیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔طارق محمود جموں کا کہنا تھا کہ کفالت یتیم جنت کے حصول اور رفاقت رسول کا بہترین زریعہ ہے۔ فرمان رسولۖ ہے کہ جو شخص یتیموں کو کھانا کھلاتا ہے اور ان کے سر پر دست شفقت رکھتا ہے اللہ اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ سی ای او اعجاز مرزا کا کہنا تھا کہ محمد ی آغوش صرف افطار کا نام نہیں بلکہ یہاں پر بچوں کی تربیت کے لیے مختلف پروگراموں کے ساتھ ساتھ تعلیم کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ یہاں بچوں کو ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کی کمی محسوس نہ کریں اعجاز مرزا نے مزید بتایا کہ ’رمضان میں بچوں کے لیے ہر طرح کے کھانوں کا بندوبست کیا جاتا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ گھر جیسا ماحول ان کو فراہم کیا جائے اور آپ خود بھی دیکھ رہے ہیں اور ساتھ ساتھ بچوں کو تعلیم بھی دی جاتی ہے یتیم بچوں کو رہائش خوراک ،معیاری تعلیم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں آخرمیں طارق محمود جموں کاکہنا تھا کہ یتیم اوربے آسرا بچے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہیں، یتیم بچوں کا ہم سب پر پورا حق ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یتیم بچوں کواپنا بچہ سمجھیں اورانہیں معاشرے کا ایک باوقار شہری بنانے میں اپنا پورا حصہ ڈالیں یتیم بچے ہماری پوری توجہ کے حامل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام ہمیں یتیموں کے ساتھ شفقت، محبت کے ساتھ پیش آنے کا درس دیتاہے،آج خود کویتیم بچوں کے ساتھ پاکر دلی خوشی ہورہی ہے یتیم بچوں کے ساتھ افطار کرنا بہت اچھا لگا ہے ایکس سروس مین آرمڈ فورس یونین بورےو الا فنانس سکریڑی محمد ارشد جنرل سکریڑی چوہدری محمد اشرف، نائب صد ر محمد اکرم اور ایگزیکٹو ممبر محمد بشیر ، ممبر محمد یوسف سئنیر نائب صدر ۔ رانا یاسین ، ممبرمیا ں محمد اکمل نےاور عمران ریاست نے بھی شرکت کی ہےاور اختتام پر اعجاز مرزا نے خصوصی دعا بھی کروائی ۔




































Visit Today : 254
Visit Yesterday : 579
This Month : 4700
This Year : 68419
Total Visit : 173407
Hits Today : 8409
Total Hits : 946213
Who's Online : 11






















