موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے،
بوریوالا سے محمد نثار کی رپورٹ کے مطابق ،مسلم لیگ ق کے صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے ،کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ق کے رہنما ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران ،چوہدری محمد صدیق آرائیں کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں میاں اصغر بشیر آرائیں ۔ منیر اسلم خان ترین ۔ شیخ محمد عمران اوردیگر شامل تھے، انہوں نے کہاکہ ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے، ان لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے، انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان کو اپنے منصب کے مطابق غیر جانبدار ہو کرحالات کو نارمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے جو انکی قومی ذمہ داری ہے، چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،







































Visit Today : 236
Visit Yesterday : 579
This Month : 4682
This Year : 68401
Total Visit : 173389
Hits Today : 7570
Total Hits : 945374
Who's Online : 6





















