حبِ لسبیلہ سے  منیر لاسی کی رپورٹ  کے مطابق ،
حبِ سے طفیل طاہر موندرہ نے بتایا کہ حبیب گروپ کے ایک ادارہ آوی ٹرونکس لمیٹڈ حبِ میں ماہ رمضان میں بھی ظلم بدستور جاری فیکٹری میں مزدوروں کا معاشی قتل جاری،

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی مزدوروں کے ساتھ نا انصافی جاری کمپنی کے سی ای او مرتضی لالنڑ، مظفر قاضی اور مینیجر میجر الیاس نے ماہ رمضان میں بھی مزدوروں کی تنخواہیں کاٹ کر دی ، حبیب گروپ نے اپنے سب ہی اداروں میں ماہ رمضان میں راشن دیا ہے ،جبکہ اس راشن چور مینجمنٹ کے 2 سال سے اے وی ٹی  کے مزدوروں کا راشن اپنے طور پر بند کر دیا ہے جبکہ اس ہی گروپ کی دوسری کمپنیوں میں 9 سے 10 ہزار تک کا راشن دیا گیا ہے. خرآب حالات کی آڑ میں اسی مزدور دشمن سی ای او مرتضی لالن اور اسی کے ہمخواں مظفر قاضی نے ہونے والی چھٹیوں کا سارا بوجھ ورکرز پر ڈال دیا ،پہلے ان کی سالانہ اور دوسری چھٹیاں غضب کی پھر ان کی تنخواہوں کو کاٹنے کا سلسلہ شروع کیا، اس مزدور دشمن راشن چور لوگوں نے رواں سال ہونے والی ڈیمانڈ پر بھی زبردستی دستخط کرنے کو کہا

مزدوروں نے اعلی حکام سے دردمندانہ اپیل کی ہے  کہ خدارا ہمارے اپر رحم کیا جائے  وزیر اعلی بلوچستان . لیبر ڈیپارٹمنٹ حب سے گزارش ہے کہ جلد از جلد نوٹس لیں