پاک ایران سرحد سے متصل اہم تجارتی گیٹ وے تفتان بازارچہ کا افتتاح کر دیا گیا
دالبندین علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق۔ پاک ایران سرحد سے متصل اہم تجارتی گیٹ وے تفتان بازارچہ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفند یار خان، یار محمد زئی پاکستانی و ایرانی کسٹم حکام ایف بی آر کے عہدے داران انتطامی آفیسران تاجر برادری و ٹرانسپورٹرز کے علاوہ رسالدار ،میجر تفتان ،سردار اکبر ،جان سنجرانی ،میر علی جان نوتیزئی ،میر جمیل جان سنجرانی، میر غلام جیلانی خان ساسولی، چیرمین غلام سرور موسی زئی، میر محمد اشرف سیانی ،حاجی عبدالصمد سنجرانی شوکت علی عیسی زئی، صدام مشوانی رضا علی قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے، قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک ایران تجارتی گیٹ وے بازارچہ کے افتتاح کے متعلق اجلاس منعقد کی گئی، تھی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تفتان کے قریب پاکستان-ایران بارڈر پر بازارچے کے قیام پر چئیرمین ایف بی آر کو مبارکباد اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے-




































Visit Today : 265
Visit Yesterday : 546
This Month : 3538
This Year : 67257
Total Visit : 172245
Hits Today : 2008
Total Hits : 910269
Who's Online : 4






















