دالبندین سے  علی احمد مینگل کی رپورٹ کے مطابق۔انجمن تاجران دالبندین کی کال پر دالبندین شہر میں چینی بحران کے خلاف دالبندین بازار میں مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال کی گئی ،جس کے سبب شہر کے اکثر و بیشتر تجارتی مراکز دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں، دوسری جانب انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد حسنی کی قیادت میں تاجر برادری نے بازار کے مختلف ایریاز کا دورہ کرکے شٹر ڈاون ہڑتال کا جائزہ لیتے رہے، اس موقع پر انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد حسنی جنرل سیکرٹری ٹکری نوراحمد ساسولی حافظ محمد اسماعیل گورگیج اقلیتی تاجر راج کمار اور دیگر نے کہا کہ دالبندین شہر میں چینی بحران کے سبب تاجر برادری اور عام شہری سخت پریشان ہیں ،ماہ رمضان المبارک میں لوگ مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں ،ڈپٹی کمشنر چاغی مقامی ڈیلرز کو محدود پیمانے پر پرمٹ جاری کرتا ہے، کسٹم حکام چینی ٹرکوں اور گڈز گاڑیوں سے اتار کر اسمگلنگ کا نام دے کر چینی ضبط کرلیتے ہیں، جو کہ تاجر برادری کے ساتھ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے