سپریم کورٹ کے خلاف غیر آئینی قرارداد سے پہلے صوبہ بحالی کی جمہوری قرارداد کو یقینی بنایاجائے
بہاولپور: صوبہ تحریک کی رہنماؤں آسیہ کامل مسز شمیم عباسی سائرہ سعید فاطمہ شعیب زنیرا بلوچ ڈاکٹر شازمہ رند متحدہ محاذ کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خلاف غیر آئینی قرارداد سے پہلے صوبہ بحالی کی جمہوری قرارداد کو یقینی بنایاجائے۔اپریل 1970ء میں بحالی صوبہ کی تحریک میں ان مٹ درخشاں باب رقم کرنے والی خواتین میں طاہرہ مسعود بیگم سرادر محمود جمیلہ الطاف محمودہ عباسی بیگم اللہ بچایا بیگم فیض لاشاری بیگم نشتر غوری مائی امیراں بیگم قاسم شاہ بیگم اکبر شاہ بیگم عبدالکریم ہاشمی بیگم ثریا بیگم غنی شہنازگل اور شمشاد بی بی کے علاوہ خانپور سے بیگم رئیس عبدالرحمن رحیمیار خان سے میجر(ر)عبدالنبی کانجو کی بیگم اور حمیدہ عصمت کے علاوہ مختلف شہروں اوچشریف احمدپور شرقیہ اور خانپور کی خواتین شامل تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ شعیب کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا روزہ خوروں کو اللّٰه تعالیٰ جبکہ صوبہ خوروں کو بہاولپور کے عوام ہرگز معاف نہیں کریں گے بلکہ بہاولپور نیشنل اتحاد کے پلیٹ فارم سے تعاقب جاری رکھیں گے۔صوبہ تحریک رہنماؤں نے مزید کہا اسمبلی کی قرارداد کے علاوہ سینکڑوں قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے۔



































Visit Today : 277
Visit Yesterday : 546
This Month : 3550
This Year : 67269
Total Visit : 172257
Hits Today : 2120
Total Hits : 910381
Who's Online : 5






















