بہاول پور:  حاجی رفیق مغل چیرمین پاکستان تحریک ایمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسجداقصی کی بے حرمتی ‘نمازکے دوران فلسطینی مردوخواتین پراسرائیلی جارحیت کی شدیدمذمت کرتاہوں امت مسلمہ صہیونی سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم کی داستانیں رقم ہورہی ہیں اور اقوام متحدہ یہودیوں کی آلہ کار بن چکی ہے ۔ انشا اللہ وہ دن جلد آئے گا کہ ہم اپنے قبلہ اول کو صہیونی طاقتوں سے آزاد کروائیں گے ۔پوری قوم مسجد اقصی میں ظلم وزیادتی کی مذمت کرتی ہے مسلمانوں کو مسجد اقصی میں نماز سے روکنا بھی قابلِ مذمت ہے۔ مسلم امہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کو یہودیوں کے چنگل سے آزاد کروائیں پاکستان تحریک ایمان امت مسلمہ کا درد محسوس کرتے ہوئے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے