ملتان نظام تعلیم بہتر کرنے کیلئے ایجوکیشن سیکٹر میں موثر اصلاحات کی جارہی ہیں: ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر
ملتان( صفدربخاری سے ) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر نظام تعلیم بہتر کرنے کیلئے ایجوکیشن سیکٹر میں موثر اصلاحات کی جارہی ہیں اس سلسلے میں نجی سکولز کو بھی حکومتی ایس او پیز کے تحت ورکنگ کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت پارکنگ ،بلڈنگ اور غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام نہ کرنے والے سکولز کی رجسٹریشن کینسل کی جائے گی . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مخلتف سکولز کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلالپور پیر والہ میں قائم نجی سکول کو مار نہیں پیار کے قانون کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کو نجی سکولز کی فیسوں کا مکمل آڈٹ کرنے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ والدین پر بوجھ نہ پڑے اور سکولز کا انتظام بھی متائثر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سکولز حکومت کے بہتر اقدامات کی بدولت اچھے نتائج دے رہے ہیں۔دیہی علاقوں میں قائم سکولز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کرینگے۔اس موقع پر مخلتف سکولز کی جانب سے پیش کئے گئے ایجنڈا کیسز پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔



































Visit Today : 239
Visit Yesterday : 546
This Month : 3512
This Year : 67231
Total Visit : 172219
Hits Today : 1879
Total Hits : 910140
Who's Online : 19






















