ملتان (صفدربخاری سے) تاحیات چیئرمین قلم حروف دوست ادبی تنظیم پاکستان و معروف شاعر سیدنعیم کاظمی نے کہا ہے نصف صدی سے علم اور ادب کی خدمت کو عبادت سمجھ کر ادا کیا ہے بدترین معاشی حالات اور مہنگائی سے علم اور ادب سے وابستہ طبقہ شدید متاثر ہوا ہے حکومت کوسفید پوش طبقے کی رتی بھر پرواہ نہیں ہے شعراء اور قلمکار برے اور قابل رحم حالات سے دوچار ہیں بالخصوص پنشرز خاندان شدید معاشی بدحالی کا شکار ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور سفیدپوش قلمکار اور شعراء طبقہ کی معاشی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے