قاری مونس بلوچ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا
بہاولپور: یحییٰ خان کے اعلان پر آل بہاولپور کے مضطرب مرد و زن بچے بوڑھے بل بلا اٹھے.30 مارچ سے 6اپریل تک گرفتاریاں دینے والوں میں قاضی عظیم، الدین نظام الدین حیدر،علامہ ارشد،سیٹھ عبید الرحمن،سردار محمود خاں،صدیق سکندر،اسلم افغان،میاں اللہ نواز،چوہدری فرزند علی،حافظ رمضان اور منشی محمد حسن چغتائی شامل تھے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ نے رمضان المبارک میں بے رحم ہاتھوں سے قتل ہونے والے متحدہ محاذ کے اہم رہنما شہزادہ مامون الرشید عباسی مرحوم کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا صوبہ بحالی کی خاطر شہیدوں اسیروں اور غازیوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا.بعد ازاں قاری مونس بلوچ کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع پر اہل محلہ کے لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے متحدہ محاذ کے رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



































Visit Today : 275
Visit Yesterday : 546
This Month : 3548
This Year : 67267
Total Visit : 172255
Hits Today : 2092
Total Hits : 910353
Who's Online : 5






















