ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید طوفانی بارشیں اور ژالہ باری ،کاشت کاروں کی گندم تباہ ، کاشتکاروں کو کم از کم دو ماہ کے بجلی کے بلز معاف کئے جائیں : کرامت علی شیخ
ملتان: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں حالیہ دنوں شدید طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے کاشت کاروں کی گندم تباہ ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے آ ج کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہیں کیونکہ گندم کی پیداوار سے ان کی گزر اوقات ہوتی ہے اور مہنگے داموں کھاد،بیج،ڈیزل سمیت دیگر اخراجات کرتے ہیں لیکن حالیہ دنوں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی وجہ سے گندم کی فصل تباہ کر رہ گئی ہے اور وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں اسی لیے وفاقی و صوبائی حکومت متاثرہ کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے نہ صرف ان کی مالی امداد کو یقینی بنائے بلکہ کم۔ از کم دو ماہ کے بجلی کے بلز بھی معاف کئے جائیں اور اس سلسلے میں حکومتی و انتظامی سطح پر فی الفور دیہی علاقوں کا سروے کیا جائے اور متاثرہ کاشتکاروں کی مالی امداد کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنایا جائے بلکہ انہیں بلاسود آ سان شرائط پر قرضے بھی دئیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ فصلوں کی باآسانی کاشت کرسکیں




































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 546
This Month : 3478
This Year : 67197
Total Visit : 172185
Hits Today : 1789
Total Hits : 910050
Who's Online : 6






















