گگو منڈی میں مفت آٹا سکیم میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں
گگو منڈی (نامہ نگار)گگو منڈی میں مفت آٹا سکیم میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں،شناختی کارڈ سکین کرنے کے بعد بیشتر لوگوں کے آٹے کے تھیلے غائب ہونے کی شکایات زبان زدعام،آٹا وصولی کے دوران شدید بد نظمی،دھکم پیل کی وجہ سے بیشتر مرد و خواتین پریشان ،سنٹر پر تعینات عملے کی طرف سے من پسند افراد کو نوازا جانے لگا،اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق گگومنڈی میں قائم کردہ آٹا سنٹرز جہاں پر مستحق افراد کو مفت آٹا دیا جاتا ہے جہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں اور لوٹ مار کی شکایات زبان زد عام ہیں سنٹرز پر تعینات عملہ مختلف سادہ لوح لوگوں سے شناختی کارڈ لے کر انہیں سکین کرکے آٹے کے تھیلے غائب کر دیتے ہیں جبکہ ان لوگوں کو اگلے ہفتے آٹا ملنے کا کہہ کر واپس بھیج دیتے ہیں،لاکھوں روپے کی اس کرپشن میں مبینہ طور محکمہ مال کے اعلی افسران بھی حصہ دار ہیں فری آٹے کی تقسیم کے دوران ناقص حمکت عملی کی وجہ سے کئی مرد و خواتین پرشیان ہو چکی ہیں مزید برآں ان سنٹرز پر تعینات عملے کی طرف سے اپنے لوگوں کو پہلے نوازا جاتا ہے جبکہ غریب عوام صبح سے شام تک پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لئے آٹے کے حصول کی خاطر لائنوں میں لگے رہتے ہیں اور شام کے وقت مایوس ہو کر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں،مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کی ستائی ہوئی عوام اور عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔


































Visit Today : 241
Visit Yesterday : 546
This Month : 3514
This Year : 67233
Total Visit : 172221
Hits Today : 1902
Total Hits : 910163
Who's Online : 18






















