پاک فوج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے : آرمی چیف جنرل عاصم منیر
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ایل اوسی کی صورتحال اورفارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دورے کے دوران فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوان مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں ،ثابت قدمی، خلوص اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کریں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے،پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے آپریشنل تیاریوں ،بلند حوصلے کے عزم کو سراہا ۔




































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 546
This Month : 3478
This Year : 67197
Total Visit : 172185
Hits Today : 1775
Total Hits : 910036
Who's Online : 9






















