چیف جسٹس پاکستان پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی
bbc news urdu نے Tuesday، 4 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ۔ رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار کو فوری ریلیو کرنے سے روک دیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا،عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عشرت علی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں،عشرت علی 28 ستمبر 2022 سے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات تھے،وفاقی کابینہ سے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری لی گئی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روزرجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 208
Visit Yesterday : 579
This Month : 4654
This Year : 68373
Total Visit : 173361
Hits Today : 6782
Total Hits : 944586
Who's Online : 6





















