لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے  ملتان سلطانز کو1 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے۔جواب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔  لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ۔لاہورقلندرز کی جانب سےاوپنرز مرزا بیگ 30 اور  فخر زمان39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔عبد اللہ شفیق65، سیم بلنگز 3، احسن حفیظ صفر  اور سکندر رضا ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ لاہور قلندرز کی  بیٹنگ کے دوران دلچسپ موڑ تب آیا 15 ویں اوور میں 114 کے مجموعے پر سکندر رضا کی پانچویں وکٹ گری تھی ، اس سٹیج پر لاہور قلندرز کے مداحوں کے چہرے اتر گئے تھے اور ڈگ آوٹ میں بیٹھے ڈیوڈ ویزے گراونڈ میں اندر آنے کے لیے کھڑے ہوگئے تھے لیکن پھر کپتان شاہین آفریدی نے انہیں روکا اور خود بلے بازی کرنے میدان میں چلے گئے اور اندر جا کر کھیل کا سارا نقشہ ہی بدل دیا ۔ شاہین آفریدی 15 گیندوں پر44 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ جواب میں ملتان سلطانز کی جانب سےاوپنرز عثمان خان18 اور محمد رضوان 34 سکور بنا کر آو ٹ ہوئے۔رائلی روسو 52، کیرن پولارڈ19، انور علی 1 ، اسامہ میر0 اور ٹم ڈیوڈ20سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی 4، راشد علی 2 اور ڈیوڈ ویزے ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔