پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو12رنز سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو12رنز سے شکست دے دی ۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوو رز میں 6وکٹوں کے نقصان پر171رنز ہی بناسکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ پشاور زلمی کی جانب سے اوپنرز صائم ایوب23 اور بابر اعظم 64 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ حسیب اللہ 15، محمد حارث34، ٹام کیڈ مور 14،جیمز نیشم 2، عظمت اللہ 10 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2 جبکہ محمد وسیم ، فضل حق، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا ۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنرزرحمان اللہ گرباز 10اور ایلکس ہیلز57 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔صہیب مقصود60، عظمت خان 2، کولن منرو4 اور فہیم اشرف 5 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد اور عامر جمال نے2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عظمت اللہ اورکزئی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔