لاہور:  پاکستان سپر لیگ 8 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو84 رنز سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 160  رنز بنائے۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنرز عثمان خان 29 اور محمد رضوان 33 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔  رائیلی روسو 13 اور کیرن پولارڈ 57 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ٹیم ڈیوڈ 22 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے حارث روف 3 جبکہ زمان خان اور راشد خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ اوپنرزطاہر بیگ 8 اور فخر زمان 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق، شاہین آفریدی اور راشد خان صفر پر آوٹ ہوئے ۔ سیم بلنگز 19، حسین طلعت 4، سکندر رضا 1 ، ڈیوڈ ویزے 12اور حارث روف 15 سکور بنا کر آو ٹ ہوئے۔ملتان سطانز کی جانب سے شیلڈن کوٹر ل3،اسامہ میر 2 جبکہ احسان اللہ ، کیرن پولارڈ، انور علی اور عباس آفریدی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔