اسلام آباد:  وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف نے کپاس کی نئی قیمت مقرر کردی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق کپاس کی نئی قیمت 8500 روپے فی من ہوگی ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہروقت تیار ہے ،ملکی معیشت میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، کسانوں کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی سے جلد ہی کپاس کی نئی قیمتوں کی منظوری لے لی جائے گی۔