واپڈا سب ڈویژن عظیم آباد بورے والا کی حدود میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا رشید الرحمان
بورے والا (نامہ نگار) واپڈا سب ڈویژن عظیم آباد بورے والا کی حدود میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا،ایس ڈی او بجلی چور ملک و قوم کے مجرم ہیں جن کا احتساب ہماری اولین ترجیح ہے اگر سب ڈویژن کی حدود میں کسی جگہ بجلی چوری ہو رہی ہے تو شہری رضاکارانہ طور پر اطلاع دے کر ہمارے ساتھ تعاون کریں ایس ڈی او سب ڈویژن عظیم آباد رشید الرحمان تفصیل کے مطابق ایس ڈی او سب ڈویژن عظیم آباد بورے والا رشید الرحمان اور دیگر عملے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین بجلی کا نیو کنکشن میٹر لگوانے کے لیے فوراً دفتر میں فائل جمع کروائیں اور میٹر حاصل کریں،اور اپنے اوپر تمام واجبات متعلقہ بینکوں میں جمع کروائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں،جو کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں، واپڈا سب ڈویژن عظیم آباد بورے والا کی حدود میں بجلی چوری کسی صورت قابل قبول نہیں ہے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ہر ماہ قانون کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف میرٹ پر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، بجلی چور چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے میں ہوگا واپڈا سب ڈویژن عظیم آباد بورے والا کی حدود میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مختلف ٹیمیں ہمہ وقت کام کر رہی ہیں جو میرٹ پر کام کرتے ہوئے بغیر کسی سفارش کر کے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہی ہیں۔







































Visit Today : 501
Visit Yesterday : 613
This Month : 7107
This Year : 70826
Total Visit : 175814
Hits Today : 4728
Total Hits : 996806
Who's Online : 14






















