اشنا شاہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی
کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اشنا شاہ کو اپنی شادی کا جوڑا دیکھ کر خوشی میں جذباتی ہوکر روتا ہوا دیکھا گیا تھا۔تاہم اب اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے شو میں انکشاف کیا ہے کہ اشنا شاہ اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔ اشنا شاہ نجی ٹی وی پر فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اشنا نے بہت لڑکوں کے دل توڑ دیئے ہیں کیونکہ وہ اگلے دس دِنوں میں شادی کرنے والی ہیں۔جس پر اداکارہ مسکرائیں مگر فہد مصطفیٰ کی جانب سے دی ہوئی شادی کی خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اشنا شاہ بہت جلد اپنے منگیتر گالف چیمئین حمزہ امین کے ساتھ رشتہ نئی زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں۔یاد رہے کہ اشنا شاہ نے گزشتہ برس 22 دسمبر کو سوشل میڈیا پر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سُنائی تھی۔








































Visit Today : 523
Visit Yesterday : 613
This Month : 7129
This Year : 70848
Total Visit : 175836
Hits Today : 5066
Total Hits : 997144
Who's Online : 10






















