ملتان میں منی بجٹ ، بجلی، پیٹرولیم مصنوعات مہنگائی، اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج، آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے قوم پرعرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے: تاجربرادری
ملتان (صفدربخاری سے) سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب ہوٹلزاینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن ، صدرانجمن تاجران مال پلازہ کینٹ اعجاز کریم ، چیف کوآرڈینیٹر MAT غضنفر ملک ، مرکزی نائب صدر ظفر اقبال خان ، صدر شاپنگ سنٹرز 2,1ملک زاہداعوان، کلب عابد خان ، خواجہ دلشاد ، شیخ محمد شفیق ، بلال احمد اور سید قاسم شاہ نے مال پلازہ چوک پر حالیہ منی بجٹ ، بجلی، پیٹرولیم مصنوعات مہنگائی، اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کرتےہوئے کہا آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے قوم پرعرصہ حیات تنگ کردیاگیاہے وزیروں مشیروں کی فوج بیوروکریسی کی مراعات کاسارا بوجھ عوام پرڈالنا قوم کا بدترین معاشی قتل عام ہے تاجربرادری مطالبہ کرتی ہے وزیروں مشیروں اور بیوروکریسی کی اوپرکی سطح پر ڈاؤن سائزنگ ، مفت پیٹرول بجلی جیسی بے رحمانہ مراعات بند کرکے قوم کو ریلیف دیا جائے اگر ریلیف نہ دیا گیا تو تاجرہڑتال کرینگے احتجاجی مظاہرہ میں ملک قیصر، شیخ سلمان ، بلال بلوچ ، اخترحسین ودیگرشریک تھے







































Visit Today : 44
Visit Yesterday : 531
This Month : 5021
This Year : 68740
Total Visit : 173728
Hits Today : 216
Total Hits : 953885
Who's Online : 4























