ترکیہ اور شام آنیوالا تباہ کن زلزلہ ، ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار تک پہنچ گئی ، المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے درد بانٹنے میں سرگرم عمل ہے: عبد الرزاق ساجد
ملتان (صفدربخاری سے) چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان کے درد بانٹنے کے لئے سرگرم عمل ہے خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اب تک ترکی کے تین لاکھ 45 ہزار اپارٹمنٹس کی تباہی کا پتا چلا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا بھی خدشہ ہے6 فروری سے لیکر اب تک میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ایمرجنسی ریلیف مشن میں مصروف ہوں انہوں نے کہا کہ خدمت میں عظمت تلاش کرنے والی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم ترکی کے زلزلہ سے متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی ریلیف مشن جاری رکھے ہوئے ہے ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلہ کے فورا بعد دونوں ممالک میں پہلے سے موجود المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیمز فوراً متحرک ہو گئیں چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ عبد الرزاق ساجد نے مزید کہا کہ مخلوق سے بھلائی ، خالق تک رسائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہمیشہ اسی جذبے اور یقین سے کام کیا ہے ترکی میں اپنی ٹیم کے ہمراہ زلزلہ زدگان میں گیس سلنڈر ، جنریٹر ، کمبل ، ٹینٹ ، کپڑے ، چاول ، چینی ، بسکٹ ، بچوں کے پیمپرز سمیت ضروریات زندگی کا سامان مسلسل تقسیم کر رہے ہیں ہم نے مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت بھی کی اور ان میں میڈیسن اور تحائف تقسیم کئے ہیں ہم نے ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان میں پکا ہوا کھانا تقسیم کرنے کہ ساتھ ساتھ نقد مالی تعاون سے بھی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے پاکستان میں چولستان میں خشک سالی ہوں یا پھر موسمی بارشوں اور سیلاب متاثرین کی خدمت ہو المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے ہمیشہ بروقت امدادی کارروائیاں کی ہیں اور فوری طور پر مشکل میں گھری دکھی انسانیت کی مدد کی ہے میری تمام مخیر صاحب استطاعت لوگوں سے گزارش ہے کہ ترکی اور شام کی اس دکھی عوام کی خدمت کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔








































Visit Today : 523
Visit Yesterday : 613
This Month : 7129
This Year : 70848
Total Visit : 175836
Hits Today : 5066
Total Hits : 997144
Who's Online : 10






















