لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو 22 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا۔  نیب نوٹس میں کہاگیاہے کہ عثمان بزدار پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کیساتھ پیش ہوں ۔ یاد رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کو 16 فروری کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ،عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے ۔