کراچی پولیس آفس حملے میں مارے جانیوالے دہشتگرد کفایت اللہ کے گھر پرچھاپہ, اہل خانہ کا موقف سامنے آگیا
bbc news urdu نے Saturday، 18 February 2023 کو شائع کیا.
پشاور: کراچی پولیس آفس حملے میں مارے جانیوالے دہشتگرد کفایت اللہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کفایت اللہ کو باندھ کر رکھا تھا لیکن 5ماہ پہلے وہ فرار ہوگیا ۔ لکی مروت کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی حملے میں ہلاک ہونیوالے ملزم کفایت اللہ کے گھر پرچھاپہ مارا ، اس دوران ملزم کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی گئی، کفایت اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جب کفایت اللہ گھر سے فرار ہوا تو ہمارا خیال تھا کہ وہ افغانستان چلا گیا ہے لیکن کراچی حملے کے بعد پتا چلا کہ وہ پاکستان میں ہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کفایت اللہ کی عمر 20سے22سال کے درمیان تھی ، ملزم تربیت یافتہ تھااور افغانستان آتا جاتا رہتا تھا ، پولیس کے مطابق کفایت اللہ افغانستان میں لڑتا بھی رہا ہے ۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 531
This Month : 4991
This Year : 68710
Total Visit : 173698
Hits Today : 55
Total Hits : 953724
Who's Online : 5























