بہاولپور: چودہ اگست 1947 کو پاکستان خالی ہاتھ تھا۔بہاولپور کی سہولتوں نے معاشی معراج تک پہنچایا۔خودغرضی کی سیاست آئین و قانون کو پامال کرنے والوں نے 1960میں تین دریا 70 میں صوبہ اور 16دسمبر 1971 میں مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان ریزہ ریزہ ہوئے۔ان خیالات کا اظہار لاہور کی سماجی ادبی اور کاروباری شخصیت لیاقت حسین قریشی نے اپنے فرزند علی قریشی کے ہمراہ بہاولپور نیشنل اتحاد کی چیئر پرسن آسیہ کامل کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا تحریک پاکستان کی کمان قائد اعظم محمد علی جناح ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھ میں تھی جو کامیابی کے معراج تک پہنچی۔اس سے قبل آسیہ کامل قاری مونس بلوچ ارشاد احمد شاد مسز شمیم عباسی زنیرا بلوچ سائرہ مراد اور دیگر خطاب کرتے ہوئے عہد کیا کہ صوبہ تحریک کو کامیابی کے کناروں تک پہنچانے کے لیے مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھتے رہیں گے۔اس موقع پر سعد مدحت نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔