جنوبی وزیرستان؛ فورسز کے آپریشن میں خودکش بمبار ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Friday، 17 February 2023 کو شائع کیا.
وانا: جنوبی وزیرستان میں فورسز کے ایک آپریشن میں خودکش بم بار ہلاک ہوگیا۔سپنکئ کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں خود کش بمبار نیک رحمان محسود عرف نیکرو ہلاک ہوگیا۔ قبل ازیں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ہلاک دہشت گرد لوگر افغانستان سے پاکستان آ یا تھا جو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللہ عرف لالہ اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا اور سکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں بھی ملوث تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 44
Visit Yesterday : 531
This Month : 5021
This Year : 68740
Total Visit : 173728
Hits Today : 203
Total Hits : 953872
Who's Online : 7























