آڈیو لیک؛ ایف آئی اے نے پرویز الہی کیخلاف تحقیقات شروع کردیں
www.bbcnewshd.com نے Friday، 17 February 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات شروع کردی، فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی اجازت دے دی جس کے بعد ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی اور ان کے وکیل کی سامنے آنے والی آڈیوز کے فرنزک کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان آڈیوز کو فرانزک کے لیے لاہور بھجوایا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی، فرانزک رپورٹ وزرت داخلہ کو فراہم کی جائے گی اور اصلی ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 531
This Month : 4991
This Year : 68710
Total Visit : 173698
Hits Today : 49
Total Hits : 953718
Who's Online : 5























