ملتان ( صفدربخاری سے)انجمن تاجران صدر بازار کی جانب سے ملتان یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب۔ انجمن تاجران صدر بازار کے عہدیداروں کی جانب سے ملتان یونین آف جرنلسٹس ایم یو جے کے نو منتخب صدر رانا پرویز حمید، جنرل سیکرٹری احتشام الحق، فنانس سیکرٹری جنید انور اور دیگر عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایم یو جے رانا پرویز حمید نے کہا کہ عوام کے مسائل کی نشاندہی سے ہی ان کے حل کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ صحافت ریاست کا ایک اہم ستون ہے جس سے انکار ممکن نہیں ۔ملتان یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل اجتماعی جدوجہد سے ہی ممکن بنایا جا رہا ہے۔ مقامی سطح پر صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کے علاوہ مرکزی سطح پر بھی ان کو موثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ جنرل سیکرٹری ایم یو جے احتشام الحق نے تاجر رہنماؤں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملکی ترقی میں تاجروں کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔تاجروں اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔تمام طبقات کو ملکر ملکی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔اس موقعہ پر معظم وحید خواجہ مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملتان کینٹ،چوہدری محمود علی سینئر نائب صدر انجمن تاجران ملتان کینٹ وصدر کینٹ بازارڈاکٹر غضنفر ملک چیف کوآرڈینیٹر مرکزی انجمن تاجران،قلب عابد مرکزی رہنما ہیلپر بزنس کونسل اور عبدالرافع نائب صدر انجمن تاجران صدر بازار کینٹ نے ایم یو جے کے نو منتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔استقبالیہ تقریب سے سابق صدر ایم یو جے ملک شہادت حسین، سابق جنرل سیکرٹری ایم یو جے مظہر خان، ممبران فیڈرل ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جے PFUJ شفقت بھٹہ، ملک خالد محمود کھاکھی، سعید مکول اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ملتان یونین آف جرنلسٹس MUJ کے دیگر عہدیداروں نائب صدور طارق انصاری، سہیل شہزاد، جوائنٹ سیکرٹریز عمران میتلا، رانا عبدالرﺅف، ممبران مجلس عاملہ یعقوب سید، اوصاف الٰہی، شہزاد درانی، سہیل چودھری، ضیاءالحق، مقصود چوہان، صفدر بخاری، ارشد ملک، خالد اسماعیل، یاسر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔