بورے والا(نامہ نگار) میپکوواپڈا سب ڈویژن عظیم آباد بورے والا کا میٹر انسپکٹر کفایت احمد بھٹی اور میٹر ریڈر کرپشن سے رنگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں واپڈا میٹر انسپکٹر کفایت احمد بھٹی 20 سال سے ہی ایک سیٹ پر قبضہ کیا ہے  کرپشن کا بے تاج بادشاہ نکلا آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا اور یونین کی آڑ میں دفتر سے بھی غائب رہتاہے اگر کوئی اس کے نمبر پر کال کرتے تو نہیں سنتے ہے اور گرمی آنے سے پہلے اس نے صارفین کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا سائلین سے نارویہ سلوک کیا جارہے اور من مانیاں کی جارہی ہیں دفتر میں من مرضی کے ریٹ اس نے کام کے مقرر کئے ہوئے ہیں صارفین کو زیادہ یونٹ ڈال کر خوش ہو تا ہے کئی صارفین بل درستگی کی وجہ سے رل گئے ہیں محکمہ واپڈا کے اہلکاروں اور میٹرریڈر ز اپنی کرپشن اور لوٹ مارکرنے میں مصروف ہیں عوامی سماجی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کا اعلیٰ احکام   چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکوملتان سے اورایس ای واپڈا وہاڑی اور  ایکسین واپڈا  بورےوالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہےاس کرپٹ میٹر انسپکٹرکے خلاف کاروائی کی جائے