پنجاب فلور ملزایسوسی ایشن کےحکومت سے مذاکرات کامیاب ، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
bbc news urdu نے Monday، 13 February 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب فلور ملزایسوسی ایشن نےحکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، کل سے آٹے کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔ سیکریٹری فوڈ کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے کے خلاف 1100 فلور ملز نے گندم کا کوٹہ لینے سے انکار کرتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کر دی تھی، فلور ملز کا کہنا تھاکہ صوبہ بھر میں آج سرکاری گندم کا کوٹہ نہیں اٹھایا جائے گا۔ لاہور کی 84 فلور ملز نے بھی کوٹہ لینے سے انکار کر دیا تھا ، جس کے بعد لاہور کی مقامی مارکیٹ سے آٹا غائب ہو گیا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معاملے پر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب پنجاب فلور ملزم ایسوسی ایشن نے کل سے گندم کی پسائی اور آٹے کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 531
This Month : 4991
This Year : 68710
Total Visit : 173698
Hits Today : 57
Total Hits : 953726
Who's Online : 5























