ملتان ( صفدربخاری سے) سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ ، صدرانجمن تاجران خان پلازہ بلال احمد ، چیئرمین ظفر اقبال خان ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے ھنگامی پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتےہوئےکہا اہلیان ملتان مہمان نواز ہیں ہمیشہ امن و امان اور سیکورٹی انتظامات کےحوالہ سے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ عملی تعاون کرتےہیں اس کے برعکس پی ایس ایل 2023 کے میچز کے دوران 70 فیصد شہر کو میچز کا ٹریفک روٹ بنا کر محصور کردیا گیا ہے 8 فروری تا 24 فروری تک کے طویل شیڈول نے لاکھوں شہریوں اور تاجروں کو شدید اذیت میں مبتلا کرکے رکھدیا ہے لاکھوں شہریوں اور تاجروں کا نظام زندگی اور کاروبار تباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے کرکٹ شیڈول اور روٹ مرتب کرنے والوں نے سیکورٹی، بجلی، پیٹرول ، رہائش سمیت اخراجات کی مد میں قوم کے کروڑوں روپے کا ضیاع اور بےضابطگیاں کرنے کی راہ ہموار کی ہے مہنگائی بے روزگاری اور بدحالی کے اس دور میں بڑے پیمانے پر شہریوں اور تاجروں کو معاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے جوکہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے تاجربرادری چیف جسٹس سپریم کورٹ ، کورکمانڈر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں شہریوں اور تاجروں کی اذیت اور مشکلات سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کریں