امریکا نے فضائی حدود میں پرواز کرنے والی مشکوک چیز کو مار گرایا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 11 February 2023 کو شائع کیا.
واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ریاست الاسکا کی فضاء میں بلندی پر پرواز کرتی ایک مشکوک چیز کو مار گرایا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کی شمال مغربی ریاست الاسکا کی فضاء میں بلندی پر پرواز کرتی “تقریبا ایک چھوٹی کار کے سائز” کی ایک چیز گولی مار کر گرا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو اس چیز کی اصلیت کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پیش آیا جب امریکی افواج نے ایک مبینہ چینی نگرانی کرنے والے غبارے کو ملک میں کئی دن گزرنے کے بعد گرایا جس پر بیجنگ کی جانب سے کہا ہے کہ یہ آلہ موسم پر تحقیق کرنے والا طیارہ تھا جو “حادثاتی طور پر” امریکی فضائی حدود میں اڑ کر آگیا تھا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 14
Visit Yesterday : 531
This Month : 4991
This Year : 68710
Total Visit : 173698
Hits Today : 59
Total Hits : 953728
Who's Online : 5























